فهرس الكتاب

الصفحة 2896 من 5274

کتاب: وراثت کے احکام و مسائل

باب: دادا کی وراثت کا بیان

2896 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنً أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ ابْنَ ابْنِي مَاتَ فَمَا لِي مِنْ مِيرَاثِهِ فَقَالَ لَكَ السُّدُسُ فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاهُ فَقَالَ لَكَ سُدُسٌ آخَرُ فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاهُ فَقَالَ إِنَّ السُّدُسَ الْآخَرَ طُعْمَةٌ قَالَ قَتَادَةُ فَلَا يَدْرُونَ مَعَ أَيِّ شَيْءٍ وَرَّثَهُ قَالَ قَتَادَةُ أَقَلُّ شَيْءٍ وَرِثَ الْجَدُّ السُّدُسُ

سیدنا عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا: میرا پوتا فوت ہو گیا ہے ' تو میرے لیے اس کی وراثت میں سے کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " تیرے لیے چھٹا حصہ ہے ۔ " جب اس نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا " تیرے لیے ایک اور چھٹا حصہ بھی ہے ۔ " جب اس نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا " یہ دوسرا چھٹا حصہ تحفہ ہے ۔ " قتادہ ؓ نے کہا: لوگ نہیں جان سکے کہ کس چیز کے ساتھ اسے وارث بنایا ۔ قتادہ نے ( یہ بھی ) کہا: دادا کا کم از کم حصہ وراثت چھٹا ہے ۔

یہ روایت سندا ضعیف ہے۔لیکن مسئلہ ایسے ہی ہے۔کہ بالفرض اگر مرنے والے کے وارث دادا اوردو بیٹیاں ہوں۔تو دادا کو چھٹا حصہ بیٹیوں کو دو تہائی 4/6 اور بقیہ 1/6 بھی دادے کو ملے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت