1743 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ نُفِسَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ بِالشَّجَرَةِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ تَغْتَسِلَ فَتُهِلَّ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ اسماء بنت عمیس ؓا ( زوجہ ابوبکر صدیق ؓ ) نے شجرہ کے مقام پر محمد بن ابی بکر ؓ کو جنم دیا تو رسول اللہ ﷺ نے ابوبکر ؓ سے فرمایا " اسے چاہیئے کہ غسل کر کے احرام باندھ لے ۔ "
مقام شجرہ سےمراد ذوالحلیفہ یا البیداء ہے جو اہل مدینہ کی میقات ہے ۔