فهرس الكتاب

الصفحة 4072 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: سرخ رنگ کی رخصت کا بیان

4072 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ وَرَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ

سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بال آپ ﷺ کے کانوں کی لوؤں تک آتے تھے ۔ اور میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سرخ رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے تھے ۔ اس سے زیادہ خوبصورت منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا ۔

نیچے آنے والی حدیث میں وضاحت ہے کہ آپ کا یہ سرخ جوڑا خالص سرخ رنگ کا تعلق نہیں تھابلکہ اس میں سرخ رنگ کی دھاریاں تھیں جسے برد کہا جاتا ہے۔ علامہ ابن القیم رحمتہ نے زادالمعادمیں اس کی یہی توجیہ پیش کی ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت