فهرس الكتاب

الصفحة 4073 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: سرخ رنگ کی رخصت کا بیان

4073 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَخْطُبُ عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَامَهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ

جناب ہلال بن عامر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منیٰ میں دیکھا ' جب کہ آپ ﷺ اپنے خچر پر سے خطبہ دے رہے تھے اور آپ ﷺ نے سرخ رنگ کی دھاری دار چادر لی ہوئی تھی ۔ سیدنا علی ؓ آپ ﷺ کے آگے تھے جو آپ ﷺ کی بات لوگوں تک پہنچا رہے تھے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت