فهرس الكتاب

الصفحة 632 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: انسان ایک قمیص میں نماز پڑھے

632 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ أَصِيدُ أَفَأُصَلِّي فِي الْقَمِيصِ الْوَاحِدِ قَالَ نَعَمْ وَازْرُرْهُ وَلَوْ بِشَوْكَةٍ

سیدنا سلمہ بن اکوع ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! میں شکاری آدمی ہوں ۔ کیا میں صرف ایک قمیض میں نماز پڑھ لیا کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " ہاں اور اسے بٹن لگا لیا کرو خواہ کانٹے ہی کے ہوں ۔ "

: ظاہر ہےکہ اس سے مراد عرب کی خاص لمبی قمیص ہے ۔اگر اس کے نیچے شلوار یا چادر نہ بھی ہوتو نماز جائز ہے، بشرطیکہ ستر پوری طرح ڈھکا ہوا ہو،اگر کھلنے کااندیشہ ہوتو اسے باندھنےکاحکم دیا گیاہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت