4100 حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا ذَكَرَتْ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فَأَثْنَتْ عَلَيْهِنَّ وَقَالَتْ لَهُنَّ مَعْرُوفًا وَقَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ سُورَةُ النُّورِ عَمِدْنَ إِلَى حُجُورٍ أَوْ حُجُوزٍ شَكَّ أَبُو كَامِلٍ فَشَقَقْنَهُنَّ فَاتَّخَذْنَهُ خُمُرًا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نے انصار کی عورتوں کا ذکر کیا ۔ ان کی تعریف کی اور ان کے اچھے اعمال بیان کیے اور کہا: جب سورۃ النور نازل ہوئی تو ان عورتوں نے پردوں کے کپڑے یا مردوں کی چادریں لیں ۔ ابوکامل کو لفظ «حجور» یا «حجوز» میں شک ہوا ہے ۔ اور انہیں پھاڑ کر اپنے لیے پردے کی چادریں بنا لیا ۔
مومنات کے متعلق صحیح ثابت ہے کہ انہوں نے سورہ نور میں واردا احکام پردہ بخوبی عمل کیا جو کہ آیت نمبر 31 میں مذکور ہیں ۔