4101 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ خَرَجَ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ كَأَنَّ عَلَى رُءُوسِهِنَّ الْغِرْبَانَ مِنْ الْأَكْسِيَةِ
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا نے بیان کیا کہ جب عورتوں کے متعلق یہ حکم نازل ہوا «يدنين عليهن من جلابيبهن» " وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں ۔ " تو انصاری عورتیں جب باہر نکلتیں تو ایسے لگتا کہ ان کے سروں پر کوئے بیٹھے ہوں ۔ ان سیاہ چادروں کی وجہ سے جو وہ اپنے سروں پر لینے لگی تھیں ۔