فهرس الكتاب

الصفحة 2235 من 5274

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل

باب: ان حضرات کی دلیل جو کہتے ہیں کہ مغیثؓ آزاد تھے

2235 حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ حُرًّا حِينَ أُعْتِقَتْ، وَأَنَّهَا خُيِّرَتْ فَقَالَتْ: مَا أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ مَعَهُ، وَأَنَّ لِي كَذَا وَكَذَا .

اسود بن یزید ، سیدہ عائشہ ؓا سے بیان کرتے ہیں کہ بریرہ کو جب آزاد کیا گیا تو اس کا شوہر بھی آزاد تھا ۔ اور بریرہ کو اختیار دیا گیا تو وہ کہنے لگی: میں اس کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی خواہ مجھے اس اس قدر ( مال ) بھی کیوں نہ دے دیا جائے ۔

شیخ البانیؒ کے نزدیک (کان حرا) وہ آزاد تھا کا جملہ اسود بن یزید کا کلام ہے اور بقول امام بخاری منقطع ہے جبکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ اس کا شوہر گلام تھا:صحیح تر ہے۔دیکھیے (صحیح البخاری الطلاق حدیث:5282)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت