فهرس الكتاب

الصفحة 3760 من 5274

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل

باب: کھانے کے وقت ہاتھ دھونے کا بیان

3760 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ فَقُدِّمَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَقَالُوا أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ فَقَالَ إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ

سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء سے نکلے تو آپ ﷺ کو کھانا پیش کیا گیا ۔ صحابہ نے کہا: کیا آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی نہ لے آئیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " مجھے وضو کا حکم اسی وقت ہے جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں ۔ "

فوائد ومسائل۔1۔اگرہاتھ صاف ہوں تو کھانے کے وقت دوبارہ دھونے کا اہتمام کوئی سنت نہیں ہے۔2۔بیت الخلا میں فراغت کے بعد ہاتھ اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہیں کھانے کےلئے انہیں دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں۔2۔ہروقت باوضو رہنا مستحب ہے مگر واجب نہیں۔3۔کھانے کے وقت وضو کا اہتمام بہتر ہے۔ضروری نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت