4065 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ حَدَّثَنَا إِيَادٌ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُ عَلَيْهِ بُرْدَيْنِ أَخْضَرَيْنِ
سیدنا ابورمثہ ( رفاعہ بن یثربی ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے ہاں گیا تو میں نے آپ ﷺ پر سبز رنگ کی دھاری دار دو چادریں دیکھیں ۔
سبز رنگ ایک پسندیدہ رنگ ہے ، قرآن مجید نے اہل جنت کے ریشم کے سبز لباس کا ذکر فرمایاہے ان کی اوپرکی پوشاک باریک سبزریشم اور موٹے ریشم کی ہوگی مگر سبز یاکسی اور رنگ کو بطورشعار وعلامت ہمیشہ کے لئے اختیار کرلینا قطعاصحیح نہیں ، صرف سفیدرنگ کی ترغیب ثابت ہے ۔