2919 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ هِبَتِهِ
سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نسبت ولاء کو بیچنے یا کسی کو ہبہ کر دینے سے منع فرمایا ہے ۔
صحیح ابن حبان میں ہے کہ ولاء کی قرابت ایسے ہی ہے جیسے کہ نسب کی قرابت اسے بیچا یا ہبہ نہیں کیا جاسکتا (صحیح ابن حبان۔ابن بلبان البیع المنھی عنہ حدیث 4950۔نیز دیکھئے گزشتہ باب 12۔)