4627 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا نَعْدِلُ بِأَبِي بَكْرٍ أَحَدًا، ثُمَّ عُمَرَ، ثُمَّ عُثْمَانَ، ثُمَّ نَتْرُكُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, لَا نُفَاضِلُ بَيْنَهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ہم سیدنا ابوبکر ؓ کے برابر کسی کو نہ کرتے تھے ۔ پھر ان کے بعد سیدنا عمر ؓ اور ان کے بعد سیدنا عثمان ؓ ( کا درجہ سمجھتے تھے ) پھر نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں کوئی تفضیل نہ سمجھتے تھے ( بلکہ سب کو مساوی سمجھتے تھے ) ۔