1221 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَصَلَّى بِنَا الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ، فَقَرَأَ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ بِ {التِّينِ وَالزَّيْتُونِ} [أول سورة التين] .
سیدنا براء ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں نکلے ، آپ ﷺ نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی تو آپ ﷺ نے اس کی ایک رکعت میں سورۃ «والتين والزيتون» تلاوت فرمائی ۔
امام کو چاہیے کہ اپنے مقتدیوں کے احوال کا خاص خیال رکھے ایسے ہی سفر میں نماز کی قراءت کو مختصر رکھنا مستحب ہے۔