فهرس الكتاب

الصفحة 3561 من 5274

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل

باب: مانگے کی چیز پر ضمان( ادائیگی کی ضمانت )کا مسئلہ

3561 حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَى الْيَدِ مَا أَخَذَتْ حَتَّى تُؤَدِّيَ ثُمَّ إِنَّ الْحَسَنَ نَسِيَ فَقَالَ هُوَ أَمِينُكَ لَا ضَمَانَ عَلَيْهِ

سیدنا سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " ہاتھ کے ذمے ہے جو اس نے لیا حتیٰ کہ اسے ادا کر دے ۔ " پھر حسن ( حسن بصری ؓ ) بھول گئے اور کہا: عاریتًا لینے والا تمہارا امانت دار ہے اس پر کوئی ضمانت نہیں ۔

فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔اور حق یہ ہے کہ عاریتًا لی ہوئی کوئی چیز ہوجانے پر اس کی ضمان دینی ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت