فهرس الكتاب

الصفحة 3569 من 5274

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل

باب: جانور جو کسی قوم کی کھیتی خراب کر جائیں

3569 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطَ رَجُلٍ فَأَفْسَدَتْهُ عَلَيْهِمْ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْأَمْوَالِ حِفْظَهَا بِالنَّهَارِ وَعَلَى أَهْلِ الْمَوَاشِي حِفْظَهَا بِاللَّيْلِ

جناب حرام بن محیصہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا براء بن عازب ؓ کی اونٹنی ایک آدمی کے باغ میں داخل ہو گئی اور ان کی کھیتی خراب کر دی ' تو رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا " کھیتی والوں کے ذمے ہے کہ دن کو اس ( کھیتی ) کی حفاظت کریں اور جانوروں کے مالکوں پر لازم ہے کہ رات کو ان کی حفاظت کریں ( باندھ کر رکھیں ) ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت