فهرس الكتاب

الصفحة 660 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: انسان اپنے کپڑے پر سجدہ کرے

660 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا غَالِبٌ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ فَإِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدُنَا أَنْ يُمَكِّنَ وَجْهَهُ مِنْ الْأَرْضِ بَسَطَ ثَوْبَهُ فَسَجَدَ عَلَيْهِ

سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ سخت گرمی کے موسم میں ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے تو جب کوئی ہم میں سے اپنی پیشانی زمین پر نہ ٹکا سکتا ' تو اپنا کپڑا بچھا لیتا پھر اس پر سجدہ کرتا ۔

(1) سجدے کی جگہ پر کوئی چٹائی ، چمڑا یا کپڑا وغیرہ بچھایا گیا ہوتو کوئی حرج نہیں ، البتہ پیشانی کاننکا ہونا اورننگی زمین پرسجدہ کرنا افضل اور بہتر ہے۔ ( صحیح بخاری ، حدیث: 375 وصحیح مسلم ، حدیث: 620)

(2) نماز میں خشوع ایک اہم اور ضروری عمل ہے اسے کرنے اور قائم رکھنے کےلیے گرمی سردی سےبچنے یا اس قسم کےمعمولی اعمال نماز کےدوران میں بھی جائز ہیں تاکہ ذہین اور ذہن اورجسم ان عوارض میں الجھانہ رہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت