فهرس الكتاب

الصفحة 845 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: دو سجدوں کے درمیان اقعاء کرنا( ایڑیوں پر بیٹھنا )

845 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ قُلْنَا لِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْإِقْعَاءِ عَلَى الْقَدَمَيْنِ فِي السُّجُودِ فَقَالَ هِيَ السُّنَّةُ قَالَ قُلْنَا إِنَّا لَنَرَاهُ جُفَاءً بِالرَّجُلِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هِيَ سُنَّةُ نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

جناب طاؤس فرماتے تھے کہ ہم نے سیدنا ابن عباس ؓ سے دو سجدوں کے درمیان ایڑیوں پر بیٹھنے کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے کہا: یہ سنت ہے ۔ ہم نے کہا: ہم تو اسے پاؤں پر بوجھ یا آدمی کے لیے باعث مشقت خیال کرتے ہیں ۔ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہ یہ آپ کے نبی ﷺ کی سنت ہے ۔

ایڑیوں پر بیٹھنے کو اقعاء کہتے ہیں۔ اور سجدوں کے درمیان کبھی کبھار اس طرح بیٹھنا جائز ہے۔مگر اقعاء کی دوسری کیفیت عقبت الشیطان ناجائز ہے۔یعنی انسان اپنی پنڈلیوں کو کھڑا کرلے اور سرین پر بیٹھ جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت