فهرس الكتاب

الصفحة 5188 من 5274

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل

باب: اجازت لینے کے لیے دروازہ کھٹکھٹانے کا بیان

5188 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ يَعْنِي الْمَقَابِرِيَّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلْتُ حَائِطًا فَقَالَ لِي أَمْسِكْ الْبَابَ فَضُرِبَ الْبَابُ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا وَسَاقَ الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي حَدِيثَ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ فِيهِ فَدَقَّ الْبَابَ

سیدنا نافع بن عبدا لحارث ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلا حتیٰ کہ ایک باغ میں داخل ہوا ۔ تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا " دروازے کو ( اندر سے ) روکے رکھو ( اسے کھولنا نہیں ) ۔ " پھر دروازہ کھٹکھٹایا گیا ۔ ( باہر سے کسی نے دستک دی ) تو میں نے پوچھا: کون ہے ؟ اور حدیث بیان کی ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس سے مراد سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ والی حدیث ہے ۔ راوی نے اس میں کہا: تو انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔

امام ابوداودؒکی محولہ حدیث وہ ہے جو صحیح مسلم میں فضائل عثمان رضی اللہ کے ضمن میں مروی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت