4277 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ فِتْنَةً، فَعَظَّمَ أَمْرَهَا، فَقُلْنَا- أَوْ قَالُوا-: يَا رَسُولَ اللَّهِ! لَئِنْ أَدْرَكَتْنَا هَذِهِ لَتُهْلِكَنَّا! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَلَّا, إِنَّ بِحَسْبِكُمُ الْقَتْلَ. قَالَ سَعِيدٌ: فَرَأَيْتُ إِخْوَانِي قُتِلُوا.
سیدنا سعید بن زید ؓ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ ﷺ نے فتنے کے ہونے کا ذکر فرمایا اور اس کی ہیبت ناکی بیان کی ۔ ہم نے عرض کیا یا لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اگر یہ ہمیں پہنچ گیا تو ہلاک کر ڈالے گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " ہرگز نہیں ۔ اس میں تمہیں قتل ہو جانا ہی کافی ہو گا ۔ " سعید کہتے ہیں: پھر میں نے اپنے بھائیوں کو دیکھا کہ قتل ہو گئے ۔