2377 حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ هَوْذَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, أَنَّهُ أَمَرَ بِالْإِثْمِدِ الْمُرَوَّحِ عِنْدَ النَّوْمِ، وَقَالَ: لِيَتَّقِهِ الصَّائِمُ . قَالَ أَبو دَاود: قَالَ لِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ هُوَ حَدِيثٌ مُنْكَرٌ يَعْنِي حَدِيثَ الْكُحْلِ.
عبدالرحمٰن بن نعمان اپنے والد سے ، وہ دادا سے ، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے حکم دیا کہ سوتے وقت کستوری ملا سرمہ استعمال کیا جائے اور فرمایا " روزہ دار اس سے پرہیز کرے ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے امام یحییٰ بن معین نے کہا: یہ سرمے والی حدیث منکر ہے ۔