1459 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُوتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعًا مِنْ الْمَثَانِي الطُّوَلِ وَأُوتِيَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام سِتًّا فَلَمَّا أَلْقَى الْأَلْوَاحَ رُفِعَتْ ثِنْتَانِ وَبَقِيَ أَرْبَعٌ
سیدنا ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو سات آیتیں دی گئی ہیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں اور بڑی لمبی ہیں ۔ اور موسیٰ علیہ السلام کو چھ دی گئی تھیں ۔ جب انہوں نے تختیوں کو زمین پر ڈال دیا تو ان میں سے دو کو اٹھا لیا گیا اور چار باقی رہیں ۔
بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں فاتحہ کی ہیں۔جو بااعتبار الفاظ اگرچہ مختصر ہیں۔مگر بااعتبار معنی بڑی لمبی لمبی ہیں۔