فهرس الكتاب

الصفحة 4116 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: عورتوں کے لیے باریک لباس کا بیان

4116 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ دِحْيَةَ بْنِ خَلِيفَةَ الْكَلْبِيِّ أَنَّهُ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبَاطِيَّ فَأَعْطَانِي مِنْهَا قُبْطِيَّةً فَقَالَ اصْدَعْهَا صَدْعَيْنِ فَاقْطَعْ أَحَدَهُمَا قَمِيصًا وَأَعْطِ الْآخَرَ امْرَأَتَكَ تَخْتَمِرُ بِهِ فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ وَأْمُرْ امْرَأَتَكَ أَنْ تَجْعَلَ تَحْتَهُ ثَوْبًا لَا يَصِفُهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ فَقَالَ عَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ

سیدنا دحیہ بن خلیفہ کلبی ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس مصر کے سفید باریک کپڑے لائے گئے تو آپ ﷺ نے ان میں سے ایک کپڑا مجھے بھی عنایت فرمایا اور کہا: " اس کے دو ٹکڑے کر لو ' ایک کی تم قمیص بنا لو اور دوسرا اپنی اہلیہ کو دے دو ' وہ اس کو اپنی اوڑھنی بنا لے ۔ " پھر جب میں نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے فرمایا " اپنی بیوی کو کہنا کہ اس کے نیچے کوئی اور کپڑا لگا لے کہ اس کے جسم کو ظاہر نہ کرے ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو یحییٰ بن ایوب نے روایت کیا تو ( موسیٰ بن جبیر کے استاذ کا نام ) عباس بن عبیداللہ بن عباس بیان کیا ۔

ایسا باریک لباس کو سرکے بال یا جسم کو نمایاں کرے پہننا جائز نہیں الا یہ کہ ستر کا خاص انتظام کیاگیا ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت