فهرس الكتاب

الصفحة 1776 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: حج میں شرط کرنا

1776 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ أَشْتَرِطُ قَالَ نَعَمْ قَالَتْ فَكَيْفَ أَقُولُ قَالَ قُولِي لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ وَمَحِلِّي مِنْ الْأَرْضِ حَيْثُ حَبَسْتَنِي

سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ ( ام حکیم ) ضباعہ بنت الزبیر عبدالمطلب ؓا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا: اے اﷲ کے رسول ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں تو ( کیا ) شرط کر لوں ؟ فرمایا " ہاں ! " کہنے لگیں: تو کیسے کہوں ؟ فرمایا " کہو: «لبيك اللهم لبيك ، ومحلي من الأرض حيث حبستني» میں راستے میں وہیں حلال ہو جاؤں گی جہاں تو مجھے روک لے گا ۔ "

(1) سیدہ ضباعہ رسول اللہ ﷺ کی چچازاد بہن ہیں اور ان کی کنیت ام حکیم ہے ۔ (2) اگر انسان کوکوئی ایسامرض لاحق ہو جوسفر اور اعمال حج کے لیے رکاوٹ بن سکتا ہو تو مندرجہ ذیل بالا اندازہ میں شرط کرکے احرام باندھ سکتا ہے اور جہاں رکاوٹ ہو جائے حلال ہو سکتاہے اور دوبارہ اس حج یاعمرے کی قضا لازم نہ ہوگی ۔ تاہم صاحب استطاعت کے لیے قضا ضروری ہوگی ۔واللہ اعلم۔ (3) سیدہ ضباعہ بنت زبیر نے یہ شرط لگائی تھی مگر رکاوٹ پیش نہ آئی تھی اور انہون نے حج پورا کر لیا تھا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت