فهرس الكتاب

الصفحة 3679 من 5274

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

باب: نشہ کا بیان

3679 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى فِي آخَرِينَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ

سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " ہر نشہ آور شے خمر ( شراب ) ہے اور ہر نشہ آور حرام ہے ' اور جو شخص اس حالت پر مر گیا کہ وہ شراب پیتا تھا تو وہ آخرت میں نہیں پیے گا ۔ "

فائدہ۔اس کامفہوم یہ ہے کہ وہ شخص اس شراب سے محروم رہے گا۔ جو جنت میں داخل ہونے والوں کو میسر ہوگی دوسرے لفظوں میں وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت