5191 حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ قَالَ حَدَّثَنَا ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ وَابْنُ عَبْدَةَ وَهَذَا حَدِيثُهُ قَالَا أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ لَمْ يُؤْمَرْ بِهَا أَكْثَرُ النَّاسِ آيَةَ الْإِذْنِ وَإِنِّي لَآمُرُ جَارِيَتِي هَذِهِ تَسْتَأْذِنُ عَلَيَّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَطَاءٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ يَأْمُرُ بِهِ
جناب عبد اللہ بن ابو یزید سے روایت ہے'انہوں نے عبد اللہ بن عباس ؓ کو سنا 'وہ کہتے تھے کہ اکثر لوگ (سورۃ نو میں وارد آیت:58) اجازت طلب کرنے والی آیت پر (ک حقہ) ایمان نہیں لائے'حالانکہ میں اپنی اس لونڈی کو کہتا ہوں کہ میرے پاس آتے ہوئے بھی اجازت لیا کرو۔
امام ابو داؤد ؓ نے فرمایا: عطاء نے بھی ابن عباسؓ سے ایسے ہی روایت کیا ہے کہ وہ اس کا حکم دیا کرتے تھے۔