فهرس الكتاب

الصفحة 710 من 5274

کتاب: ان چیزوں کی تفصیل جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور جن سے نماز نہیں ٹوٹتی

باب: ان کے دلائل جو قائل ہیں کہ عورت کے گزرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی

710 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ قَالَ شُعْبَةُ أَحْسَبُهَا قَالَتْ وَأَنَا حَائِضٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ وَعَطَاءٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ وَهِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ وَعِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ وَأَبُو الْأَسْوَدِ وَتَمِيمُ بْنُ سَلَمَةَ كُلُّهُمْ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَإِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ وَأَبُو الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ وَالْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ لَمْ يَذْكُرُوا وَأَنَا حَائِضٌ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے قبلے کے درمیان ہوا کرتی تھی ۔ شعبہ نے کہا: میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: اور میں حیض سے ہوتی تھی ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اس حدیث کو زہری ، عطا ، ابوبکر بن حفص ، ہشام بن عروہ ، عراک بن مالک ، ابوالاسود اور تمیم بن سلمہ نے روایت کیا ہے ۔ اور یہ سب عروہ سے وہ سیدہ عائشہ ؓا سے بیان کرتے ہیں جبکہ ابراہیم بواسطہ اسود عائشہ ؓا سے اور ابوالضحی بواسطہ مسروق ، عائشہ ؓا سے اور قاسم بن محمد اور ابوسلمہ ( براہ راست ) سیدہ عائشہ ؓا سے بیان کرتے ہیں ۔ ان حضرات نے یہ جملہ ذکر نہیں کیا " اور میں حیض سے ہوتی تھی ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت