2372 حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَيُّوبَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ وَجَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ.
عکرمہ سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے روزے کی حالت میں سینگی لگوائی ۔ ¤ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اس روایت کو وہیب بن خالد نے ایوب سے اپنی سند سے اسی کے مثل روایت کیا ہے ، نیز جعفر بن ربیعہ اور ہشام بن حسان ، عکرمہ سے وہ سیدنا ابن عباس ؓ سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں ۔