فهرس الكتاب

الصفحة 835 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز میں تکبیرات کہنے کا بیان

835 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ صَلَّيْتُ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَكَانَ إِذَا سَجَدَ كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ كَبَّرَ وَإِذَا نَهَضَ مِنْ الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَخَذَ عِمْرَانُ بِيَدِي وَقَالَ لَقَدْ صَلَّى هَذَا قَبْلُ أَوْ قَالَ لَقَدْ صَلَّى بِنَا هَذَا قَبْلَ صَلَاةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

جناب مطرف بیان کرتے ہیں کہ میں نے اور عمران بن حصین نے سیدنا علی ؓ کے پیچھے نماز پڑھی ۔ تو وہ جب سجدہ کرتے تو «الله اكبر» کہتے ، رکوع کرتے تو «الله اكبر» کہتے دو رکعتوں سے اٹھتے تو «الله اكبر» کہتے ۔ جب ہم فارغ ہوئے تو عمران نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: انہوں نے ہمیں پہلے والی نماز پڑھائی یا کہا: ہمیں اس طرح نماز پڑھائی جو ہم پہلے نبی کریم ﷺ کے ساتھ پڑھا کرتے تھے ۔

دراصل لوگوں نے تکبیرات انتقال کہنی چھوڑ دی تھیں۔تو حضرت عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسی سنت کی طرف اشارہ فرمایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت