فهرس الكتاب

الصفحة 1846 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: محرم کون سے جانور قتل کر سکتا ہے؟

1846 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنْ الدَّوَابِّ فَقَالَ خَمْسٌ لَا جُنَاحَ فِي قَتْلِهِنَّ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ فِي الْحِلِّ وَالْحُرُمِ الْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ

جناب سالم اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے سوال کیا گیا کہ محرم کون سے جانور قتل کر سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " پانچ جانوروں کے قتل میں کوئی گناہ نہیں ہے ۔ حرم میں مارے یا اس سے باہر حل میں ( اور حالت احرام میں مارے یا حلال ہوتے ہوئے ) یعنی بچھو ، کوا ، چوہا ، چیل اور کاٹنے والا کتا ۔ "

بچھو پر اس جنس کے دیگر موذی جانور بھی قیاس کئے جاسکتے ہیں۔مثلا کنکھجورا اور بھڑ وغیرہ اور کانٹے والے کتے پر اس جنس کے دیگر جانور مثلًا شیر چیتا ریچھ اور بھیڑیا وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت