فهرس الكتاب

الصفحة 673 من 5274

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل

باب: ستونوں کے درمیان صفیں بنانے کا مسئلہ

673 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ هَانِئٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ مَحْمُودٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَدُفِعْنَا إِلَى السَّوَارِي فَتَقَدَّمْنَا وَتَأَخَّرْنَا فَقَالَ أَنَسٌ كُنَّا نَتَّقِي هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

جناب عبدالحمید بن محمود بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس ؓ کے ساتھ جمعہ کے دن نماز پڑھی تو ( ازدحام کی وجہ سے ) ہمیں ستونوں کی طرف دھکیل دیا گیا ۔ چنانچہ ہم ( ستونوں سے ) آگے پیچھے ہو گئے ( یعنی ستونوں کے درمیان کھڑے نہیں ہوئے ) اس پر سیدنا انس ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے دور میں ہم اس سے بچا کرتے تھے ۔ ( یعنی ستونوں کے درمیان صفیں نہیں بناتے تھے ) ۔

: چونکہ ستونوں کی وجہ سےصف کٹ جاتی ہے،اس لیےجائز نہیں ۔ہاں اگر ازدحام شدید اورانبوہ کثیر کی وجہ سےکہیں اورجگہ نہ مل رہی ہوتو اضطرارا ً مباح ہےمگر حتی الامکان بچنا چاہیے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت