4506 حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ وَمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا دُفِعَ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْمَقْتُولِ فَإِنْ شَاءُوا قَتَلُوهُ وَإِنْ شَاءُوا أَخَذُوا الدِّيَةَ
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے ' وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " کسی مومن کو کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے اور جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا تو قاتل کو مقتول کے وارثوں کے حوالہ کیا جائے ' وہ چاہیں تو اسے ( قصاص میں ) قتل کر دیں اور اگر چاہیں تو دیت لے لیں ۔ "
مومن کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جاسکتا یہ مسئلہ آگے حدیث4530 میں آرہا ہے ۔