فهرس الكتاب

الصفحة 4507 من 5274

کتاب: دیتوں کا بیان

باب: اگر کوئی دیت لینے کے بعد بھی قتل کرے تو؟

4507 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ وَأَحْسَبُهُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أُعْفِيَ مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِهِ الدِّيَةَ

سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جس نے دیت لینے کے بعد قتل کیا میں اسے نہیں چھوڑوں گا ۔ "

: یہ بات واضح ہے کہ یہ بہت بڑا جرم ہے کہ وارث پہلےدیت قبول کرلے پھر موقع پا کر قاتل کو یا کسی دوسرے کو قتل کر ڈالے اور ابو داودطیالسی کی روایت مذکورہ بالا شاہد اور موہد ہے کہ ایسے مجرم سے قصاص لیا جائے گا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت