383 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي امْرَأَةٌ أُطِيلُ ذَيْلِي وَأَمْشِي فِي الْمَكَانِ الْقَذِرِ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ
ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کی ایک ام ولد ، ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے دریافت کیا کہ میں ایسی عورت ہوں کہ اپنی چادر کو لمبا رکھتی ہوں اور ( کبھی ) راہ چلتے ہوئے نجس جگہ سے بھی گزر ہوتا ہے ( اور چادر کا پلو اس پر سے ہو کر گزرتا ہے ) تو سیدہ ام سلمہ ؓا نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " بعد والی جگہ اسے پاک کر دیتی ہے ۔ "
(1) اگر نجاست غلیظ کااثر پاک مٹی سے گھٹنے سے زائل ہوجائے تو یہ کپڑا پا ک شمار ہوگا۔ اگر زائل نہ ہوتودھولیا جائے ۔
(2) خیرالقرون میں خواتین کےپردے کایہ حال تھاکہ وہ اپنے پاؤں ڈھانپنے کا بھی اہتمام کرتی تھیں ، نیز انہیں طہارت کااز حد خیال رہتا تھا کہ اس طرح کےمسائل تفصیل سےدریافت کی کرتی تھیں۔