فهرس الكتاب

الصفحة 4151 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: کپڑے پر صلیب کا نشان ہو تو( مٹانا واجب ہے )

4151 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حِطَّانَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَتْرُكُ فِي بَيْتِهِ شَيْئًا فِيهِ تَصْلِيبٌ إِلَّا قَضَبَهُ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ گھر میں کوئی بھی چیز دیکھتے جس پر صلیب کا نشان ہوتا تو اسے کاٹ ڈالتے تھے ۔

گھر میں ،کپڑے پر غیر جاندار چیزوں کی تصویرہو تو کوئی حر ج نہیں مگر صلیب کا نشان بے روح ہی سہی چونکہ اس کی عبادت ہوتی ہے اس لئے اس کا زائل کرنا واجب ہے ۔ اسی طرح ایسے درخت اور پہاڑ وغیرہ جن کی لوگ عبادت کرتے ہوں ان کا تصاویر لٹکانا بھی درست نہیں ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت