باب: شکار وغیرہ کے لیے کتا رکھنے کا بیان
2844 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اتَّخَذَ كَلْبًا إِلَّا كَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ صَيْدٍ أَوْ زَرْعٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " جس نے کتا پالا ، سوائے اس کے کہ وہ جانوروں کی حفاظت کے لیے ہو ، یا شکار کے لیے ، یا کھیتی کے لیے تو ایسے شخص کے اجر میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہوتا رہے گا ۔
ان مقاصد کے علاوہ کتا رکھنا گناہ اور خسارے کا سودا ہے۔کہ ہر روز اس کے ثواب میں سے ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے۔اور اللہ جانتا ہے کہ یہ وزن کسقدر ہوگا۔جبکہ اوزان میں قیراط 2125 گرام چاندی کے وزن پر بولاجاتا ہے۔