فهرس الكتاب

الصفحة 2845 من 5274

کتاب: شکار کے احکام و مسائل

باب: شکار وغیرہ کے لیے کتا رکھنے کا بیان

2845 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنْ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْأَسْوَدَ الْبَهِيمَ

سیدنا عبداللہ بن مغفل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کتے بھی ( اللہ کی مخلوق اور ) امتوں میں سے ایک امت ہیں ، تو میں ان کے قتل کرنے کا حکم دے دیتا ، ( بہرحال ) ان میں سے جو کالا سیاہ ہو ، اسے مار ڈالا کرو ۔"

کالا کتا شکل وصورت میں بھی بہت وحشت ناک ہوتا ہے۔ اورغالبا ً طبعا ً بھی اس میں خبث زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے اسے قتل کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔اور گزشتہ حدیث 702 کتاب الصلواۃ میں گزراہے کہ کالاکتاشیطان ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت