3325 أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ أَعْتَكِفَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ لَيْلَةً فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْفِ بِنَذْرِكَ
سیدنا عمر ؓ کا بیان ہے انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میں نے جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ مسجد الحرام میں ایک رات کے لیے اعتکاف کروں گا ۔ تو نبی کریم ﷺ نے انہیں فرمایا " اپنی نذر پوری کرو ۔ "
حق بات کی نذر اگرحالت کفر میں بھی مانی ہو تو اسے پورا کرنا ضروری ہے۔