1119 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَتَحَوَّلْ مِنْ مَجْلِسِهِ ذَلِكَ إِلَى غَيْرِهِ
سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے " جب کسی کو اونگھ آنے لگے اور وہ مسجد میں ہو تو چاہیئے کہ اپنی جگہ بدل کر کسی اور جگہ بیٹھ جائے ۔ "
اونگھ یا نیند دور کرنے کا ایک اورطریقہ بھی ہوسکتا ہے، کہ وضو کرلے۔