فهرس الكتاب

الصفحة 1762 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: قربانی کا جانور منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی تھک کر( سفر سے لاچار ہو کر )گر پڑے تو؟

1762 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَاجِيَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِهَدْيٍ فَقَالَ إِنْ عَطِبَ مِنْهَا شَيْءٌ فَانْحَرْهُ ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ ثُمَّ خَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ

سیدنا ناجیہ اسلمی ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے ہاتھ اپنی قربانی بھجوائی اور انہیں فرمایا " اگر ان میں سے کوئی جانور ہلاک ہونے لگے تو اسے نحر کر دینا ، اس کے جوتے کو اس کے خون سے رنگ دینا ، پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دینا ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت