3834 حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْإِقْرَانِ إِلَّا أَنْ تَسْتَأْذِنَ أَصْحَابَكَ
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو دو یا تین تین کھجوریں اکٹھی اٹھا کر کھانے سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ تم اپنے ساتھیوں سے اجازت لے لو ۔
یہ ارشاد آداب مجلس اورآداب طعام سے متعلق ہے۔کہ جب اجتماعی طور پربیٹھے ہوئے کھانا یا کھجوریں وغیرہ کھا رہے ہوں۔تو انسان کو اپنے شرف اور دوسروں کے حقوق کابہت زیادہ خیال رکھناچاہیے۔