3793 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ خَالَتَهُ أَهْدَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمْنًا وَأَضُبًّا وَأَقِطًا فَأَكَلَ مِنْ السَّمْنِ وَمِنْ الْأَقِطِ وَتَرَكَ الْأَضُبَّ تَقَذُّرًا وَأُكِلَ عَلَى مَائِدَتِهِ وَلَوْ كَانَ حَرَامًا مَا أُكِلَ عَلَى مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ان کی خالہ نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں گھی ' سانڈے اور پنیر کا ہدیہ بھیجا ۔ آپ ﷺ نے گھی اور پنیر کھا لیا مگر سانڈے کو طبیعت کے نہ چاہنے پر چھوڑ دیا ۔ تاہم اسے آپ کے دستر خوان پر کھایا گیا ' اگر حرام ہوتا تو رسول اللہ ﷺ کے دستر خوان پر ہرگز نہ کھایا جاتا ۔
فائدہ۔حدیث نمبر 3730 کے فوائد ملاحظہ ہوں۔وہاں تفصیل زکرکردی گئی ہے۔