فهرس الكتاب

الصفحة 4105 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: غلام کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی مالکہ کے بالوں کو دیکھ سکتا ہے

4105 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ مَوْهَبٍ قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحِجَامَةِ فَأَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ أَنْ يَحْجُمَهَا قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ كَانَ أَخَاهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ أَوْ غُلَامًا لَمْ يَحْتَلِمْ

سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے کہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا نے نبی کریم ﷺ سے سینگی لگوانے کی اجازت چاہی ۔ تو آپ ﷺ نے ابوطیبہ کو فرمایا کہ اسے سینگی لگائے ۔ راوی نے کہا: میرا خیال ہے کہ سیدنا جابر ؓ نے بتایا کہ وہ ان کا رضاعی بھائی تھا یا نابالغ لڑکا تھا ۔

1 نابالغ بچے جو ابھی عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے آگاہ نہ ہوئے ہوں اورزرخرید غلام کا ایک ہی حکم ہے لہذابوقت ضرورت عورت کے لئے جائز ہے کہ اپنی زینت اس کے سامنے ظاہر کرسکتی ہے ۔

2: خواتین کے علاج معالجہ کے لئے اسلامی معاشرے میں خواتین طبیات (لیڈی ڈاکٹرز) کا اہتمام کرنا ضروری ہے تاکہ ضروری ہے تاکہ انہیں اجنبی مردڈاکٹروں کے سامنے نہ ہونا پڑے ۔

3: عورت کے بال اس کی باطنی زینت کا حصہ ہیں جو وہ کسی غیر محرم کے سامنے ظاہر نہیں کرسکتی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت