فهرس الكتاب

الصفحة 2881 من 5274

کتاب: وصیت کے احکام و مسائل

باب: میت کی وصیت کے بغیر ہی اس کی طرف سے صدقہ کرنا

2881 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا وَلَوْلَا ذَلِكَ لَتَصَدَّقَتْ وَأَعْطَتْ أَفَيُجْزِئُ أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمْ فَتَصَدَّقِي عَنْهَا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے کہا: اے اﷲ کے رسول ! میری والدہ اچانک وفات پا گئی ہے ۔ اگر یہ صورت نہ ہوتی ( اور اسے موقع ملتا ) تو وہ ضرور کوئی صدقہ کر جاتی اور کوئی عطیہ دیتی ۔ اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا اس کی طرف سے کفایت ہو گی ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " ہاں ! تم اس کی طرف سے صدقہ کرو ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت