فهرس الكتاب

الصفحة 619 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: مقتدی کو امام کی(پوری طرح)پیروی کرنے کا حکم

619 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُبَادِرُونِي بِرُكُوعٍ وَلَا بِسُجُودٍ فَإِنَّهُ مَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا رَكَعْتُ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ

سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " رکوع اور سجود میں تم مجھ سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کیا کرو ، کیونکہ میں رکوع کرنے میں تم سے جس قدر آگے ہوں گا ، میرے سر اٹھانے پر تمہاری یہ تلافی ہو جائے گی ( کہ تم اتنا یہ تاخیر سے سر اٹھاؤ گے ) بلاشبہ میں کسی قدر بھاری ہو گیا ہوں ۔ "

یہاں جسمانی طور پر بھاری پن کےاظہار سے ، نبیﷺ کامطلب ،نماز کےارکان کی ادائیگی میں اعتدال وتوازن ہے۔یعنی میں زیادہ تیزی سےرکوع میں جانے اوررکوع سےاٹھنے کےلیے حرکت کرسکتا، اس لیے سرعت کامظاہرہ کرتےہوئے مجھ سےپہل نہ کرنا ،بلکہ میرے بعد ہی سارے ارکان ادا کرنا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت