فهرس الكتاب

الصفحة 618 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: امام نے آخری رکعت کے سجدے سے سر اٹھایا اور اس کا وضو ٹوٹ گیا تو؟

618 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ عَقِيلٍ عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ

۔ سیدنا علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " نماز کی مفتاح ( چابی ) وضو ہے ۔ اس کی تحریم ، تکبیر اور تحلیل سلام ہے ۔ "

تکبیر یعنی ( اللہ اکبر) کہنے سے عام مشاغل حرام ہوجاتے ہیں او ر (السلام علیکم ) کہے سےیہ مشاغل حلال ہوجاتےہیں ۔ نیز یہ بھی ثابت ہوا کہ نماز کی ابتداء لفظ (اللہ اکبر ) سے ہےاور اس سے نکلنے کےلیے (السلام علیکم ورحمۃاللہ) مشروع ہے نہ کوئی اورکلمات یااعمال۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت