3546 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ وَحَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَجُوزُ لِامْرَأَةٍ أَمْرٌ فِي مَالِهَا إِذَا مَلَكَ زَوْجُهَا عِصْمَتَهَا
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے ، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جب کوئی شخص کسی عورت کی عصمت کا مالک بن جائے ( یعنی عورت اس کے نکاح میں آ جائے ) تو اس عورت کو جائز نہیں کہ اپنے ذاتی مال میں بھی تصرف کرے " ۔
فائدہ۔شوہر کے مال میں تصرف کے لئے واجب ہے کہ اس کی اجازت سے ہو۔اورعورت کا اپنے مال میں تصرف بھی شوہر کی موافقت سے ہو تو بہت عمدہ ہے ۔ورنہ بلااجازت بھی خیر کے معاملات میں تصرف کرسکتی ہے جیسے کہ صحابیات کوصدقات کی ترغیب دی جاتی۔تو وہ صدقات دیتی تھیں اور رسول اللہ ﷺ قبول فرماتے تھے۔