3545 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَتْ امْرَأَةُ بَشِيرٍ انْحَلْ ابْنِي غُلَامَكَ وَأَشْهِدْ لِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ ابْنَةَ فُلَانٍ سَأَلَتْنِي أَنْ أَنْحَلَ ابْنَهَا غُلَامًا وَقَالَتْ لِي أَشْهِدْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ إِخْوَةٌ فَقَالَ نَعَمْ قَالَ فَكُلَّهُمْ أَعْطَيْتَ مِثْلَ مَا أَعْطَيْتَهُ قَالَ لَا قَالَ فَلَيْسَ يَصْلُحُ هَذَا وَإِنِّي لَا أَشْهَدُ إِلَّا عَلَى حَقٍّ
سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا بشیر ؓ کی بیوی نے کہا: آپ میرے اس بیٹے کو اپنا غلام ہدیہ کر دیں اور میری خاطر رسول اللہ ﷺ کو گواہ بھی بنائیں ۔ چنانچہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے اور کہا کہ فلاں کی دختر ( اس کی اپنی بیوی عمرہ بنت رواحہ ) نے مجھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میں اس کے بیٹے کو ایک غلام دوں اور اللہ کے رسول ﷺ کو گواہ بناؤں ۔ تو آپ ﷺ نے پوچھا " کیا اس کے اور بھائی ہیں ؟ " اس نے کہا: ہاں ۔ آپ ﷺ نے پوچھا " کیا ان سب کو بھی تو نے اس جیسا ( غلام ) دیا ہے جیسا اس کو دیا ہے ؟ " اس نے کہا: نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " یہ درست نہیں ہے اور میں صرف حق کا گواہ بنتا ہوں ۔"
فائدہ۔ اہم معاملات میں گواہ بنا لینا مستحب ہے۔اورگواہی ہمیشہ حق وانصاف پردینی چاہیے کسی ظلم کے معاملے پرگواہ بننا بھی ناجائز اور حرام ہے۔