256 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُوَاءَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ بِالْخِطْمِيِّ وَهُوَ جُنُبٌ, يَجْتَزِئُ بِذَلِكَ وَلَا يَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نبی کریم ﷺ کے متعلق بیان کرتی ہیں کہ آپ ﷺ اپنا سر خطمی سے دھو لیا کرتے تھے جبکہ آپ ﷺ جنبی ہوتے اور آپ ﷺ اسی پر کفایت کرتے مزید پانی نہ بہاتے ۔
یہ روایت ضعیف ہے اس لیے صابن ، شیمپو وغیرہ اشیاء سے سر دھونے میں پانی کا استعمال ناگزیر ہے ۔ پانی کے بغیر طہارت کا حصول ممکن نہیں۔