4865 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ح، وحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضَعَ- وَقَالَ: قُتَيْبَةُ يَرْفَعَ- الرَّجُلُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى،- زَادَ قُتَيْبَةُ وَهُوَ مُسْتَلْقٍ عَلَى ظَهْرِهِ.
سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ آدمی اپنی ٹانگ پر ٹانگ رکھے ۔ قتیبہ کی روایت میں اضافہ ہے کہ جب وہ چٹ لیٹا ہوا ہو ۔
کیونکہ اس میں بے پردگی کا اندیشہ ہوتا ہے اور مجلس میں دوسروں کے سامنے ایسا عمل ویسے ہی برا لگتا ہے۔ تاہم اسکا جواز بھی ہے، با لخصوص جب بے پردگی کا اندیشہ نہ ہو۔ جیسے کہ درجِ ذیل روایات میں آرہا ہے۔