2560 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّى خَيْلَنَا خَيْلَ اللَّهِ إِذَا فَزِعْنَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا- إِذَا فَزِعْنَا-: بِالْجَمَاعَةِ، وَالصَّبْرِ، وَالسَّكِينَةِ، وَإِذَا قَاتَلْنَا.
سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے کہ امابعد: نبی کریم ﷺ ہمارے سواروں کو ، جب ہم گھبراتے تو «خيل الله» " اﷲ کے شہسوار بندو ! " کہہ کر پکارتے ، اور رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب خوف اور گھبراہٹ کی کیفیت ہو تو اکٹھے ہو جایا کریں " صبر اور سکون سے کام لیں اور ایسے ہی قتال کے وقت کیا کریں ۔